فنانس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طورپر 13ارب 58کروڑ 67لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

منگل 15 مئی 2018 11:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) وزارت منصوبہ بند ی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں فنانس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 13ارب 58کروڑ 67لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 20ارب92کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جار ی کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نی کیڈٹ کالج خاران کے لئے 16کروڑ 20 لاکھ، سی ڈی این ایس پراجیکٹ کے لئے 7 کروڑ 93 لاکھ، سبی رکھنی روڈ کی تعمیر کے لئے 70کروڑ، این 70 تا این 55 روڈ کی اپ گریڈیشن کیلئے 40 کروڑ، گریٹر کراچی سیورج پلانٹ کے لئے ایک ارب 50کروڑ، گریٹر کراچی واٹر سپلائی سکیم کے لئے 6 ارب 99کروڑ، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لئے 50 کروڑ، سی پیک منصوبے کے تحت گوادر میں پینے کے صاف پانی کے لئے ایک ارب 95 کروڑ، تھر پار کر میں 100میگاواٹ پاور پلانٹ کے لئے 30 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :