کانز فلم فیسٹیول: ریڈ کارپٹ پر ماہرہ خان کے جلوے

کانز فلم فیسٹیول کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے پاکستان سے کسی فنکار کو ریڈ کارپٹ کا حصہ بننے کی دعوت دی گئی تھی

منگل مئی 12:00

کانز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) 71 واں کانز فلم فیسٹیول فرانس میں اپنی پوری رنگینیوں کے ساتھ جاری ہے، جہاں پاکستانی اسٹارماہرہ خان بھی جلوہ گر ہوئیں۔رواں برس کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی مقبول اداکارہ ماہرہ خان کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ماہرہ خان نے اپنے کیریئر کے اس اہم ترین ایونٹ میں شرکت کے لیے گہرے نیلے رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جسے زیب تن کرکے وہ بے انتہا خوبصورت لگ رہی تھیں۔

فیسٹیول کے دوران ماہرہ کی بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور سے بھی ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر بھی ماہرہ کی کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کی تصاویر شیئر کی جارہی ہیں۔ماہرہ خان کی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کانز کے دوران لی گئی تصاویر نے دھوم مچادی ماہرہ فلم فیسٹیول کے دوران دپیکا اورکنگنا سے زیادہ خوبصورت لگ رہی ہیں۔کانز فلم فیسٹیول میں ماہرہ کی شرکت پر مداحوں سمیت دیگر شوبز اسٹارز بھی اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔کانز فلم فیسٹیول کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جبکہ پاکستان سے کسی فنکار کو ریڈ کارپٹ کا حصہ بننے کی دعوت دی گئی تھی اور یہ اعزاز ماہرہ خان کے حصے میںآیا۔