مارویل فلمز نے اپنی سپر ہیرو سیریز میں ایک مسلم سپر ہیرو مس مارویل کو شامل کرلیا

کیپٹن مارویل کے فرنچائز کے طور پر’’بری لارسن‘‘ 2019 میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

منگل 15 مئی 2018 12:00

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) مارویل فلمز نے اپنی سپر ہیرو سیریز میں ایک مسلم سپر ہیرو مس مارویل کو شامل کیا ہے اور کہا ہے کہ فلم پرکام جاری ہے۔تاہم یہ پہلی خاتون پر مبنی مارویل فلم نہیں ہو گی۔ اس سے قبل کیپٹن مارویل کے فرنچائز کے طور پر’’بری لارسن‘‘ 2019 میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔’’اوینجرز انفنِٹی وار‘‘ کے فلم ساز کیون فیج نے خبررساں ادارے کو بتایا’’مس مارویل ۔

۔۔ پر یقیناً کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے وضاحت کی کہ مس مارویل کامک بک کا کردار ہے جو کیپٹن مارویل سے متاثر ہے۔انھوں نے مزید کہاایک بار ہم کیپٹن مارویل کو دنیا کے سامنے پیش کر دیں پھر ہمارا منصوبہ اگلی فلم بنانے کا ہے۔کامک بک میں مس مارویل کی ہم زاد نیو جرسی کی ایک پاکستانی نڑاد امریکی خاتون کمالہ خان ہے۔ابھی تک اس کے بارے میں کوئی قابلِ اعتبار اعلان نہیں ہوا ہے لیکن کہا جاتا ہے کہ ہندوستانی اداکارہ پرینکا چوپڑا اس کردار میں فٹ آئیں گی۔بالی وڈ اداکارہ نے ’’مارویل: اوینجرز اکیڈمی‘‘ نامی ویڈیو گیم میں اس کردار کو پہلے ہی آواز دے رکھی ہے۔بہت سے مداحوں نے اس کردار کے لیے پرینکا چوپڑا کی حمایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :