سعودی عرب کی نہتے فلسطینی مظاہرین پراسرائیلی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت

فلسطینی عوام کے نصب العین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جائز حقوق کی بحالی کی حمایت کا اعادہ

منگل 15 مئی 2018 12:00

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) سعودی عرب نے نہتے فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی بحالی اور نصب العین کے حصول کے لیے ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں غزہ کی پٹی میں غیر مسلح فلسطینیوں کو فائرنگ میں ہدف بنانے پر اسرائیلی فورسز کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

وزارت خارجہ کے ذریعے نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ اسرائیلی فوج کے تشدد کو رکوانے اور برادر فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمے داریاں پوری کرے۔وزارت خارجہ نے سعودی مملکت کی جانب سے فلسطینی نصب العین اور اقوام متحدہ کی قرارداد وں اور عرب امن اقدام کے مطابق جائز حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کی حمایت کا ا عادہ کیا ۔