بھارتی سیاست دان ششی تھرور پر اہلیہ کی ہلاکت پر فرد جرم عائد

ششی تھرور نے اپنی ازدواجی زندگی میں سفاکانہ رویہ رویہ اختیار کیا،فردجرم میں الزام عائد

منگل 15 مئی 2018 12:00

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) اپنی اہلیہ سنندہ پٴْشکر کی خودکشی میں مدد کے الزام کے تحت بھارتی سیات دان اور اقوام متحدہ کے سابق سفارت کار ششی تھرور پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنی اہلیہ کی خودکشی کے عمل میں ان کی حوصلہ افزائی یا اعانت کرنے پر ششی تھروو پر باقاعدہ طور پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی ایک عدالت پیٹیشن دائر کرنے والے وکیل ایشکرن سنگھ بھنڈاری نے بتایا کہ اس فرد جرم میں یہ الزام بھی شامل ہے کہ ششی تھرور نے اپنی ازدواجی زندگی میں سفاکانہ رویہ رویہ اختیار کیا۔ادھراپوزیشن کانگریس پارٹی کے سیاست دان اور سابق وزیر ششی تھرور نے اپنی بیوی کی ہلاکت میں ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے معنی قرار دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ سنندہ کو جو کوئی بھی جانتا ہے، وہ یہ یقین نہیں کرے گا کہ وہ خودکشی کر سکتی تھیں۔اقوام متحدہ میں سابق نائب سیکرٹری جنرل برائے کمیونکیشن اینڈ پبلک انفارمیشن تھرور نے مزید کہاکہ اکتوبر 2017 میں ایک قانونی افسر نے دہلی کورٹ میں ایک بیان دیا تھا کہ انہیں کسی کے خلاف کوئی کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ اور اب چھ ماہ بعد ان کا کہنا تھا کہ میں نے خودکشی میں مدد کی۔ یہ ناقابل یقین ہے۔