متحدہ عرب امارات میں قیدیوں کی بڑی تعداد کو رہا کرنے کا حکم

متحدہ عرب امارات کی صدر نے رمضان المبارک کے شروع میں 935 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 15 مئی 2018 12:00

متحدہ عرب امارات میں  قیدیوں کی بڑی تعداد کو رہا کرنے کا حکم
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) متحدہ عرب امارات کے صدر ولی عہد شیخ خلیفہ بن زید ال نہیان مختلف جرائم میں سزا یافتہ 935 مجرموں کو رمضان المبارک کے شروع میں رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔ مزید تفصیلات کے مطابق مقامی ذرائع سے حاصل ہونے والی رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر ولی عہد شیخ خلیفہ بن زید ال نہیان نے ان قیدیوں کو رمضان کی خوشی میں رہا کیا اور انکو اپنی زندگی کی نئی شروعات کرنے کا ایک نیا موقع فراہم کیا ہے ۔

متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کی کمیٹی کا اجلاس متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں 15 مئی کو بیٹھے گا ۔ اس اجلاس کے بعد متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے شروع ہونے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی متحدہ عرب امارات کے صدر ولی عہد شیخ خلیفہ بن زید ال نہیان عیدالضحیٰ کے موقع پر 803 قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا تھا ۔

ولی عہد نے حکم جاری کیا تھا کہ عید الاضحی پر 803 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جو کہ متحدہ عرب امارات کی مختلف جیلوں میں مختلف جرموں کی سزا کاٹ رہے ہیں تاکہ وہ بھی اپنی فیملیز کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔ اس کے علاوہ شیخ خلیفہ نے اس بات کا بھی اعلان کیا تھا کہ ان قیدیوں کی مالی امداد بھی کی جائے گی اور انہیں روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنی نئی زندگی کی شروعات کر سکیں۔