ماہ رمضان کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس (آج) ہوگا، مفتی منیب الرحمان صدارت کریں گے

منگل 15 مئی 2018 12:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ رمضان المبارک 1439ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس (آج) بدھ کو بعد نمازِ عصر دفتر محکمہٴ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چاند کے بارے میں شہادت دینے یا معلومات فراہم کرنے کے لئے ان نمبروں 0300-9285203,0321-2484604,(021)99261404,99261403 پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔