دوردراز کے علاقوں میں ترسیل کیلئے ٹماٹر کو کچا برداشت کریں ،زرعی ماہرین

منگل 15 مئی 2018 12:10

قصور۔15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں‘ کسانوں‘زمینداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دوردراز کے علاقوں میں ترسیل کیلئے کچے ٹماٹر کی برداشت کریں تاکہ ماحولیاتی اثر کے باعث ٹماٹرکو خراب ہونے سے بچایاجاسکے نیز بیج کے حصول کیلئے پکاہواپھل استعمال کرنا چاہئے تاکہ بہترپیداو ار مل سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موسم گرما کے دوران صبح اورشام کا وقت ٹماٹرکی بردا شت کیلئے انتہائی موزوں ہوتاہے ۔انہوں نے کہا کہ مقامی طورپر استعمال اور فروخت کیلئے ضروری ہے کہ صرف پکا ہوا پھل ہی توڑاجائے۔

متعلقہ عنوان :