کپاس کی فصل پر ’’کاٹن ملی بگ ‘‘اور ’’ڈسکی بگ‘‘ کی فوری کی ہدایت

منگل 15 مئی 2018 12:10

قصور۔15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) ماہرین حشرات نے کاشتکاروں کو کپاس کی فصل پر کاٹن ملی بگ اور ڈسکی بگ کی فوری تلفی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع خصوصاً کپاس کے علاقوں میں بعض مقامات پر پودوں‘جڑی بوٹیوں اورآرائشی پودوں پر ان کیڑوں کا حملہ دیکھنے میں آیاہے لہذا اس ضمن میں کسی غفلت یا کوتاہی کامظاہرہ نہ کیاجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ یہ کیڑے کپاس کے پھولوں اورٹینڈوں سے رس چوس کر نہ صرف پیداوارمیں کمی کا سبب بنتے ہیں بلکہ روئی کو داغ دار کرکے کوالٹی کو شدیدمتاثرکرتے ہیں لہذا ان کے تدارک کیلئے ابھی سے حکمت عملی مرتب کرکے اور عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :