مرغیوں کو موسمی بیماریوں سے بچانے کیلئے شیڈز کی صفائی یقینی بنائیں،لائیوسٹاک ماہرین

منگل 15 مئی 2018 12:10

قصور۔15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) ماہرین لائیوسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ نے موسم گرما کے دوران مرغیوں کو موسمی بیماریوں سے بچانے کیلئے شیڈز کی صفائی‘ پانی کے سپرے‘ ایئرکولرز کی تنصیب کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ مرغی پال حضرات شدیدگرمی کے باعث فوری احتیاطی تدابیرپرعملدرآمدیقینی بنائیں تاکہ مرغیوں کو ہرقسم کی بیماریوں اورموسمی اثرات سے بچاناممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ موسم گرما کی شدت کے باعث مرغیوں میں رانی کھیت اورسانس کی بیماری پیداہونے کا شدید خدشہ ہوتاہے۔انہوں نے بتایا کہ اگر شیڈزمیں موجودمرغیاں سست‘ نڈھال ہونے کیساتھ ساتھ خوراک کم کھائیں اوران کی چونچ ‘ ناک‘آنکھ سے لیس دار مادے کا اخراج محسوس ہو تو یہ رات کھیت کی بیماری کی علامات ہیں۔

متعلقہ عنوان :