فولک ایسڈ کا استعمال فالج کو روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے،ماہرین

منگل 15 مئی 2018 12:10

قصور۔15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء)بلندفشارخون دل کے امراض اورفالج کی وجہ بن رہاہے اور ہر سال کروڑوں لوگوں کو متاثر کررہاہے لیکن اب ہائی بلڈپریشر کے مریض فولک ایسڈکے استعمال سے فالج کو خود سے بہت حد تک دور رکھ سکتے ہیں ‘ فولک ایسڈ کا استعمال فالج کو روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

امریکن کالج آف کارڈیالوجی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر سے متاثرہ افراد رو زانہ اپنی معمول کی دواکیساتھ فولک ایسڈ استعمال کریں تو چار سال کے اندر اندر فالج کا خطرہ 73سے 75فیصد تک کم کیاجاسکتاہے۔ماہرین کیمطابق فولک ایسڈ یا وٹامن بی نائن خون میں تیرتے ہوئے ایک مضرجزامائنو ایسڈہوموسسٹائن کی مقدارکم کرتاہے جسے فالج کی بڑی وجہ قرار دیاجاتاہے ۔