Live Updates

خیبر پختونخوا میں محکمہ صحت میں تبدیلی کے نام پر چہیتوں کو نوازا جا رہا ہے‘ ثوبیہ خان

منگل 15 مئی 2018 12:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) مسلم لیگ(ن) خیبر پختونخوا کی نائب صدر اور رکن صوبائی اسمبلی ثوبیہ خان نے عمران خان کی طرف سے محکمہ صحت کے متعلق دعوئوں کو جھوٹ کا پلندہ اور خلاف حقیقت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں محکمہ صحت میں تبدیلی کے نام پر چہیتوں کو نواز ا جا رہا ہے، میرٹ صرف ان لوگوں کیلئے ہے جو تحریک انصاف سے تعلق نہیں رکھتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایل آر ایچ اور دیگر ایم ٹی آئیز ہسپتالوں میں خلاف قانون بھرتیاں کی گئیں اور اپنے لوگوں کو بھرتی کیلئے اپنے ہی بنائے ہوئے ایکٹ کی خلاف ورزی کی گئی۔پی ٹی آئی حکومت کی ناکام پالیسیوں ، اقرباء پروری اور بڑھتی ہوئی کرپشن کی وجہ سے آج ہسپتالوں کی حالت ابتر ہو چکی ہے اور لوگوں کو علاج معالجے کے سلسلے میں بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ثوبیہ خان نے کہا کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں او پی ڈی میں سو روپے کی اضافی رقم کیوں لی جاتی ہے جبکہ یہ بھی بتایا جائے کہ یہ رقم کس کاتے میں جارہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات