پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ ڈیرہ اور ٹانک کی کابینہ کا اعلان

منگل 15 مئی 2018 12:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صوبائی جنرل سیکرٹری شازیہ طہماش نے صوبائی صدر خواتین ونگ نگہت اورکزئی اور ڈویڑنل صدر مریم میانخیل کی مشاورت سے ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کیلئے خواتین ونگ کی کابینہ کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان خواتین ونگ کیلئے فرزانہ عطاء صدر، کرن بتول جنرل سیکرٹری اور شاہ بانو سیکرٹری اطلاعات مقرر ہوئی اسی طرح ضلع ٹانک خواتین ونگ کیلئے شبانہ ناز صدر، غزالہ بانو جنرل سیکرٹری اور سعدیہ گل سیکرٹری اطلاعات مقرر کی گئی۔

اعلامیہ کے بعد خواتین ونگ کی صوبائی قیادت نے نومنتخب کابینوں کو پارٹی ممبر سازی مہم اور یونین کونسل اور وارڈز کے سطح پر تنظیمی ڈھانچے کو مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :