منوج باجپائی نے نیویارک انڈین فلم فیسٹیول میں بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کر لیا

منگل 15 مئی 2018 12:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار منوج باجپائی کو نیویارک انڈین فلم فیسٹیول میں بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار منوج کو نیویارک انڈین فلم فیسٹیول میں فلم ’’گلی گولیاں ‘‘ میں عمدہ اداکاری کے اعتراف میں بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا جس پر اداکار منوج باجپائی نے ہدایتکار دیپیش جین اور پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فلم ’’گلی گولیاں ‘‘ کے لئے بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کرنا اعزاز کا باعث ہے۔

متعلقہ عنوان :