جامعہ پشاور کے 3 سکالرز نے پی ایچ ڈی کرلی

منگل 15 مئی 2018 12:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) جامعہ پشاور کے تین ریسرچ سکالرز نے پی ایچ ڈی کرلی۔ سکالر شاہد اقبال کے مقالے کی دفاعی تقریب سنٹر فار ڈیزاسٹر پریپیئرڈ نس اینڈ مینجمنٹ میں منعقد ہوئی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں پی ایچ ڈی ڈگری کے حقدار قرار پائے۔ واضح رہے کہ وہ جامعہ پشاور سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں پی ایچ ڈی کرنے والے پہلے سکالر ہیں۔

(جاری ہے)

سکالر بادشاہ محمد کے مقالے کی دفاعی تقریب سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں منعقد ہوئی اور سوشیالوجی میں پی ایچ ڈی ڈگری کے حقدار قرار پائے جبکہ سکالر نیلم مختار کے مقالے کی دفاعی تقریب کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ میں منعقد ہوئی اور کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی ڈگری کی حقدار قرا ر پائیں۔ تقاریب میں جامعہ کی فیکلٹی ، ریسرچ سکالر ز او ر طلبہ کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :