طبی سہولتوں کی فراہمی ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، حمایت اللہ مایار

منگل مئی 12:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) ضلعی ناظم حمایت اللہ مایار نے کہاہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوںکو تمام ضروری سہولتیں فراہم کرنا ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

وہ بنیادی مرکز صحت باگو بانڈہ کے دورے کے موقع پر مقامی بلدیاتی نمائندوں اور علاقے کے لوگوں سے بات چیت کررہے تھے۔اس موقع پر ضلع کونسل کے رکن طارق عزیز بھی موجود تھے۔ ضلع ناظم نے بنیادی مرکز صحت کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور وہاں مریضوں کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔اٴْنہوں نے مقامی نمائندوں کے مطالبے پر بی ایچ یو میں ضروری سہولیات کے لئے 25 لاکھ روپے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :