والدین بچوں کو ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے انہیں تعلیم سے آراستہ کریں ،فریدالله محسود

منگل 15 مئی 2018 12:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) گورنمنٹ ہائی سکول اخونزادگان حلیم زئی مہمند ایجنسی میں سالانہ امتحانات کے پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات تقسیم کرنے کیلئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایجنسی ایجوکیشن آفیسر فرید اللہ محسود تھے۔ جبکہ اس موقع پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر فضل دیان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اے ای او فرید اللہ محسود، اے اے ای او فضل دیان ، سکول پرنسپل شیراز مہمند، ایس ایس ٹی مجاہد خان، مفتی سید علی شاہ و دیگر نے کہا کہ طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے اس طرح کی تقریبات منعقد کرنا قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو بہترین تعلیم سے آراستہ کریں تاکہ وہ ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ والدین اپنے بچوں کو سکول میں داخل کروا کر اپنی ذمہ داری پوری کریں۔