معروف اداکارہ انجمن شہزادی کی ساتویں برسی منائی گئی

منگل 15 مئی 2018 12:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) معروف اداکارہ انجمن شہزادی کی ساتویں برسی گزشتہ روز منائی گئی ۔انجمن کا اصل نام عظمیٰ یاسمین تھا اور انہوں نے 2000ء میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا ، انہوں نے سو سے زائد اسٹیج ڈراموں میں اپنے کا مظاہرہ کیا ۔ انجمن شہزادی نے اسٹیج پر کام کا آغاز کیا تو ابتدائی میں انہیں انہیں کچھ خاص کامیابی نہ مل سکی کیونکہ اس دور میں اسٹیج نرگس جیسی صف اول کی اداکارہ کا راج تھا ۔

(جاری ہے)

مگر آہستہ آہستہ انجمن شہزادی نے اپنے رقص میں بہتری لا کر لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنا لی ۔ انہیں ملک بھر کے نامور پروڈیوسرز نے اپنے ڈراموں میں کاسٹ کیا جس سے ان کی شہرت میں اضافہ ہوا ۔ اس کے بعد ان پر قسمت کی دیوی مہربان ہو گئی اور انہیں لالی ووڈ کے چند فلمسازوں نے اپنی آئٹم سانگ کے لئے کاسٹ کیا ۔ان فلموں میں لیڈی کمانڈو ، سوسائٹی گرل اور آوارہ حسینہ جیسی فلمیں شامل تھیں ۔ اداکارہ 15مئی 2011ی کو اچانک رات کو مردہ پائی گئیں ۔