عید پر ریلیز ہونیوالی فلم ’’ضدی جٹ ‘‘سے بہت امیدیں وابستہ ہیں ‘عمران شوکی

منگل 15 مئی 2018 12:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) ٹی وی ،تھیٹر اور فلم کے نامور کامیڈین اداکار عمران شوکی نے کہا ہے کہ شوبز کی بنیادیں منافقت پر رکھی گئی ہیں یہاں چڑھتے سورج کی پوجا کی جاتی ہے ، عروج کے دنوں میں ہر کوئی آپ کا دوست ہونے کا دعویدار ہوتا ہے جبکہ زوال کے دنوں میں آ پ کا سایہ بھی ساتھ چھور جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسان کو ہر حال میں اپنے قریبی دوستوں ،ساتھیوں کا نہ صرف خیال رکھنا چاہیے بلکہ ہر حوالے سے ان کی مدد کرنی چاہیے ۔

ویسے ذاتی طور پر میری رائے یہ ہے کہ ہمیں خدا کے سوا کسی سے تواقع نہیں رکھنی چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ مجھے عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’’ضدی جٹ ‘‘سے بہت امیدیں وابستہ ہیں کیونکہ فلم کی کہانی انتہائی معیاری اور اس کے ہدایتکار اشفاق چوہدری بڑے با اصلاحیت انسان ہیں جو فلم پر بہت محنت کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :