دین اسلام کو پھیلانے میں مدارس بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں ، مولانا ادریس

منگل 15 مئی 2018 12:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) دارالعلوم عثمانیہ کمالی حلیم زئی مہمند ایجنسی میں جلسہ دستار بندی کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی شیخ القرآن و حدیث مولانا محمد ادریس تھے۔

(جاری ہے)

جلسے سے مولانا محمد ادریس، مہتمم دارالعلوم عثمانیہ مولانا ابراہیم، مولانا ریاض الدین، مولانا عبدالحق، مولانا کلیم اللہ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس دین کے مضبوط قلعے ہیں اور دین اسلام کو پھیلانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں۔

علمائے کرام نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو دینی تعلیم دلائیں ،اس میں دنیا و آخرت کی بھلائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں انسان کی روزمرہ زندگی میں اسلامی نظریہ حیات کے جو آثار ہمیں نظر آرہے ہیں و ہ سب دینی مدارس، دینی مراکز اور مساجد کے مرہون منت ہیں۔ تقریب کے آخر میں 90 ناظرہ قرآن، 10 حفظ القرآن طلباء اور 20 فارغ التحصیل طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :