روزہ سائنس میلہ اہم سنگ میل ہے‘ ڈاکٹر یوسف یوسفزئی

منگل 15 مئی 2018 12:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) خدائی خدمت گار ڈاکٹر محمدیوسف یوسفزئی نے تعلیمی جرگہ اور ضلعی حکومت مردان کے زیر اہتمام دوروزہ سائنس میلہ کے کامیاب انعقاد پرخوشی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے تعلیمی جرگہ کے سجاد احمد‘ضلع ناطم مردان حمایت الله مایار اور نائب ناظم اسد علی کو خراج تحسین پیش کرتے توقع کی ہے کہ مستقبل میں بھی ضلعی حکومت اور تعلیمی جرگہ اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد کرکے طلباء وطالبات کو تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اپناکرداراداکریںگے‘ انہوں نے کہاکہ مردان کی تاریخ میں پہلی بار سائنس میلے کا انعقادہوا جس میں ضلع بھر کے 380سے زائدسرکاری وغیر سرکاری تعلیمی اداروں نے سائنسی مقابلوں میں حصہ لیکر اپنے فن کالوہامنوایا۔

متعلقہ عنوان :