معذور افراد کومعاشرے کے مفید اور کارآمد شہری بنانے میں پی آئی ایس پی اپنا مثبت کرداراداکرتا رہے گا‘نیلوفر حفیظ

منگل 15 مئی 2018 12:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) چل فائونڈیشن اور بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام معذوروں کی بحالی کے سلسلے میں تقریب چارسدہ کی ڈسٹرکٹ ناظم اعلیٰ ہال میں منعقدہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی سی آئی بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹر نیلوفرحفیظ‘ ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد محمود‘ ڈویژنل ڈائریکٹر پشاور جان بہادر خان‘ چارسدہ کے اے ڈی آفتاب سمیت تمام اے ڈیز نے شرکت کی‘ اس موقع پر ڈی جی سی آئی نیلوفرحفیظ نے کہاکہ معذور افراد کومعاشرے کے مفید اور کارآمد شہری بنانے میں پی آئی ایس پی اپنا مثبت کرداراداکرتا رہے گا‘ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں چل فائونڈیشن اور بی آئی ایس پی کے درمیان ایک اہم اویوپردستخط ہوچکے ہیں اور اس کے دوررس نتائج برآمد ہونگے۔

متعلقہ عنوان :