اربوں روپے ٹیکس دینے کے باوجود صوابی کے کارخانہ دار وصنعت کار مراعات اور سہولیات سے محروم ہیں‘صدر صوابی چیمبر آف کامرس

منگل 15 مئی 2018 12:50

اربوں روپے ٹیکس دینے کے باوجود صوابی کے کارخانہ دار وصنعت کار مراعات ..
صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) صوابی چمبر آف کامرس ضلع صوابی کا ایک اجلاس زیر صدارت صدر محمد زاہد شاہ منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے صوابی چیمبرآف کامرس کے صدر محمد زاہد شاہ ، شیراز اکرم باچا، لیاقت احمد خان، فضل رحیم جدون ، محمد اسرار ، بابر ہمایون، عمر گل جدون، ہمایون جدون اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوابی قدرتی وسائل سے مالا مال ضلع ہے خصوصا ٹوبیکو اور ماربل کی مد میں حکومت کو اربوں روپے ٹیکس دے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود یہاں کے کارخانہ دار وصنعت کار مراعات اور سہولیات سے محروم ہیں جب تک ہم صوابی چمبر آف کامرس کے پلیٹ فارم پر متحد نہ ہو ہمارے مسائل جوں کے توں رہینگے لہذا وقت کا تقاضا ہے کہ ہم متحد ہو کر صوابی چمبر آف کامرس کے ممبر شپ میں اضافہ کریں مقررین نے کہا کہ صوابی چمبر آف کامرس کی کوششوں سے اکنامکس زون نے گدون انڈسٹریل اسٹیٹ میں روڈ، سوریج، واٹر سپلائی سکیم کی مد میں72کروڑ روپے منظور کیے جس کی وجہ سے گدون اسٹیٹ صنعت کاروں کے مسائل کافی حد تک کمی ہوئی ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹوبیکو ماربل ، ٹرانسپورٹ سے کئی ممبران صوابی چمبر آف کامرس کے ممبر شپ جاری کرینگے تاکہ صوابی چمبر آف کامرس دن دگنی اور رات چگنی ترقی کریں۔

متعلقہ عنوان :