Live Updates

صوبائی حکومت نے ضلع صوابی کے متاثرین تربیلہ ڈیم بجلی کی رائیلٹی کے اربوں روپے دبا کر ضلع صوابی کے 17لاکھ کے عوام کو ترقی سے محروم کیا‘حاجی شیراز خان

منگل 15 مئی 2018 12:50

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع صوابی کے صدر و ایم پی اے حاجی شیراز خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے ضلع صوابی کے متاثرین تربیلہ ڈیم بجلی کی رائیلٹی کے اربوں روپے دبا کر ضلع صوابی کے 17لاکھ کے عوام کو ترقی سے محروم کیا اور پانچ سالوں کے دوران ضلع صوابی کو اپنے حقوق سے محروم کیا اور حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے صوابی میں کوئی میگا پراجیکٹ یا بڑا منصوبہ نہیں بنایا ان خیالات کا اظہار انہوں کٹگرام ،شنئی،گباسنی میں الگ الگ شمولیتی جلسوں و ا جتماعات سے خطاب کے دوران کہی اس موقعے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما منور خان، جلیل خان،پوردل خان، خلیل خان، دلاور شاہ، گل زمان ، ابراہیم شاہ ، نقاب شاہ، گل محمد شاہ ، امیر عباس سمیت 22خاندانوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقعے پر مسلم لیگ(ن)کے صوبائی نائب صدر حاجی سجاد خان، ایم پی اے شیراز خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقعے پر شیراز خان اور حاجی سجاد خان نے شمولیت کرنے والوں کو سبز ٹوپیاں اور ہار پہنائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیراز خان نے کہا کہ عوام کی اکثریت صوبائی حکومت کی ناقص کارکردگی سے متنفر ہو چکی ہے اور آئے روز جوق در جوق لوگ پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اس بات کاثبوت ہے آج پنجاب میں جس رفتار سے ترقی ہوئے کوئلے سے بجلی کے منصوبے شروع کیے گئے اور سڑکوں کا جال بچھایا گیا جبکہ ہمارے صوبے کے حکمرانوں نے صوبے کو بھاری قرضوں تلے دبا دیا موجودہ صوبائی حکومت صرف تختیوں لگانے کے شوقین اور نہ دوسرے کے منصوبوں پر بار بار تختیاں لگا کر قوم کو مایوس کیا انہوں نے کہا کہ میں تمام سیاسی پارٹیو ں کو چیلینج کرتا ہوں کہ وہ گدون میں میرے ترقیاتی کاموں کا موازنہ کریں میں نے گدون کا کونہ کونہ ترقی کے پہیے پہیے میں شامل کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات