سرگودھا شہر میں بنک سے رقم لے کرآ نے والے نوجوان شہری سے شاہراہ پر 87 ہزار روپے لوٹ لئے گئے

منگل مئی 12:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) سرگودھا شہر میں بنک سے رقم لے کرآ نے والے نوجوان شہری سے شاہراہ پر 87 ہزار روپے لوٹ لئے گئے۔ اسی طرح گھر میں داخل ہو کر خواتین کو لوٹ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا شہر میں امین نامی نوجوان بنک برانچ یونیورسٹی روڈ سے رقم لے کر جا رہا تھا کہ قینچی موڑ کے قریب 3 نوسربازوں نی87ہزار روہے چھین لئے اور فرار ہو گے۔سرگودھا کے رہائشی علاقہ گرین ٹآن میں 4مسلح نقاب پوش ڈاکو محمد بشیر کے گھر داخل ہوئے گھر میں موجود اکیلی خواتین سے گن پوائنٹ پر قیمتی طلائی زیورات اور 40 ہزار کی نقدی چھین کر اطمینان سیفرار ہو گے۔ڈاکو کار سوار بتلائے جا رہے ہیں۔۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :