ہٹیاں بالا ‘ چند فصلی بٹیرے مفادپرست عناصر نے وزیراعظم کو یرغمال بنا لیا ہے‘گائوں ریالی کے عوام کا شکوہ

عوام علاقہ ریالی بالا کے چھ سو سے زائد گھرانے 1985سے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان کے ساتھ ہیں

منگل مئی 12:50

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) یونین کونسل چکہامہ کے گائوں ریالی میں مسلم لیگ(ن)کے کارکنان قیادت کی جانب سے مسلسل ناانصافیوں اور ظلم کے خلاف پھٹ پڑے چناری میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ایس ایف(این)کے ضلعی سیکرٹری جنرل راجہ وقاص ،مولانا راجہ اشفاق ربانی،راجہ اظہر محمود،راجہ شوکت،راجہ امتیاز،راجہ محمدادریس،راجہ محمدولایت ،راجہ محمدسراج،راجہ محمدعارف،راجہ علی زمان،راجہ بشیر صدیقی،راجہ اشفاق ،راجہ غلام رسول،ودیگر نے کہا کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان جو منشور لے کر عوام میں آئے تھے اس سے مکمل طور پر منحرف ہوچکے ہیں عوام علاقہ ریالی بالا کے چھ سو سے زائد گھرانے 1985سے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان کے ساتھ ہیں اور گزشتہ الیکشن میں یکطرفہ طور پر انہیں فتح سے ہمکنار کیا ہے مگر اب چند فصلی بٹیرے مفادپرست عناصر نے وزیراعظم کو یرغمال بنا لیا ہے وزیراعظم ہائوس اور سیکرٹریٹ میں داخلہ مکمل بند ہے فصلی بٹیرے وزیراعظم کے دائیں اور بائیں بیٹھ کر انہیں ناکام بنانے کی سازشوں میں مصروف ہیں اور ریالی بالا کوپسماندہ رکھ کر اس کے ساتھ ظلم عظیم کیا جارہا ہے وزیراعظم کے ساتھ برے وقت میں ریالی کی عوام کھڑی رہی اور انہیں ڈھولوں کی تاپ پر قافلوں کی شکل میں ریالی لاتے رہے جہاں ہروزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ میرا پہلاگھر سلیمہ ہے اوردوسرا ریالی مگر انہوںنے سلمیہ کے بعد ریالی کو بھی اپنا گھر تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے اور سلیمہ کی طرح ریالی کو بھی پسماندہ رکھا ہوا ہے میرٹ اور گڈگورنس کی حمایت کرتے ہیں مگر میرٹ اور گڈگورنس کہیں نظرنہیں آتی وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان لوگوں کے چھوٹے چھوٹے پروگرامات میں شرکت کے لیئے تمام مصروفیات ترک کر کے پہنچتے ہیں مگر وفائیں نبھانے والے ریالی کی عوام کے 8جنازے ہوئے مگر انہوں نے اس میں شرکت نہیں کی ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے آج وہی لوگ آگے ہیں جنہوں نے وزیراعظم کے پوسٹر کو پاوں تلے روندا مفاد پرست عناصر کو ترجیح دینا کہاں کا انصاف ہے اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کیئے گئے تو ہم سیاسی راہیں تبدیل کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ہم سے دیگر سیاسی پارٹیاں رابطے میں ہیں اب ہم مجبور ہیں کہ اپنی سیاسی راہیں جدا کریں ہمارے علاقہ سے دن رات وزیراعظم کے ساتھ کام کرنے والے سیکرٹری جنرل ایم ایس ایف (این)راجہ وقاص کو بھی ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کیا ہے مگر اس پر بھی عمل نہیں ہوا اگر ہمارے مطالبات پر عمل نہیں ہواتو بہت جلد آئندہ کا لائحہ عمل طہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :