آئرلینڈ کیخلاف کیچز ڈراپ کرنا ہمارے لیے نقصان دہ ثابت ہوا،اظہر علی

امید ہے عامر جلد انجری سے مکمل صحت یاب ہوجائیں گے ،ْ میڈیا سے گفتگو

منگل 15 مئی 2018 12:50

ڈبلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اظہر علی نے کہا ہے کہ آئرلینڈ کا مقابلہ پاکستان کے اچھے بولنگ اٹیک سے تھا پھر بھی انہوں نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ کیون اوبرائن نے بہترین بیٹنگ کی، کیچز ڈراپ کرنا ہمارے لیے نقصان دہ ثابت ہوا۔اظہر علی نے کہا کہ ہمارے بولرز نے پہلے سیشن میں اچھی بولنگ کی، محمد عامر انجری کے باوجود خطرناک بولنگ کر رہا ہے، امید ہے عامر جلد انجری سے مکمل صحت یاب ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ چوتھی اننگز میں ہدف حاصل کرنا آسان نہیں ہوتا۔

متعلقہ عنوان :