دبئی پولیس اہلکار نے آگ کی لپیٹ میں آنے والی کار کے ڈرائیور بچالیا

سارجنٹ محمد احمد محفوظ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ کے شعلوں کی نذر گاڑی سے ڈرائیورکو نکال لیا

منگل مئی 12:50

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) دبئی کی پولیس کے ایک بہادر جوان نے اپنی جان پر کھیل کر ہفتے کے روز آگ کی لپیٹ میں آنے والی کار کے ڈرائیور کو بچا لیا۔عر ب ٹی وی کے مطابق دبئی پولیس کی طرف سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹویٹر‘ پر پوسٹ ایک بیان میں بتایا گیا کہ سارجنٹ محمد احمد محفوظ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ کے شعلوں کی نذر ہونے والی ایک کار میں پھنسے اس کے ڈرائیور کو نکالنے میں مدد کی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق یہ واقعہ شاہراہ الشیخ محمد بن زاید پر پیش آیا جب کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور اس کا ڈرائیور اس میں پھنس گیا تھا۔ پولیس اہلکار نے کار کے قریب پہنچ کر اس کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی مگر وہ نہ کھل سکا۔اس دوران کچھ مقامی شہری بھی وہاں پہنچ گئے۔ انہوں نے پولیس اہلکار کی مدد کی۔ قریب ہی پانی کا ایک ٹینکر بھی موجود تھا جہاں سے لا کر آگ پر پانی ڈالا گیا اور کار میں پھنسے ڈرائیور کی زندگی بچالی گئی۔