کویت نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ 2021ء تک ملتوی کرد یا

تمباکو نوشی، سافٹ اور انرجی ڈرنکس پر ٹیکس نافذ کیا جائے گا،وزارت خزانہ کا فیصلہ

منگل 15 مئی 2018 12:50

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) کویت میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ 2021ء تک ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ منتخب اشیاء پر ٹیکس کے نفاذ کی منظوری دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق بجٹ کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا کہ وزارت خزانہ نے فیصلہ کیا کہ تمباکو نوشی، سافٹ اور انرجی ڈرنکس پر ٹیکس نافذ کیا جائے گا۔کمیٹی کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال میں ملکی آمدنی 15بلین دینار ہوگی جس میں سے 13بلین دینار تیل کی آمدنی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :