خیرات کی تقسیم کے موقع پر بھگدڑ، دس افراد ہلاک،51زخمی

بنگلہ دیش میں مقامی اسٹیل مل کا مالک رمضان سے قبل غریب دیہاتیوں میں کپڑے اور دیگر اشیاء تقسیم کر رہا تھا،حکام

منگل 15 مئی 2018 12:50

خیرات کی تقسیم کے موقع پر بھگدڑ، دس افراد ہلاک،51زخمی
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) بنگلہ دیش میں ایک مقامی کاروباری شخصیت کی جانب سے خیرات کی تقسیم کے موقع پر بھگدڑ مچ جانے کے نتیجے میں کم از کم دس افراد ہلاک جب کہ دیگر 51 زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ بھگدڑ مچنے کا یہ واقعہ چٹاگانگ شہر کے ایک نواحی گاؤں میں اس وقت پیش آیا، جب مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے آغاز سے قبل مقامی اسٹیل مل کا ایک مالک غریب دیہاتیوں میں کپڑے اور دیگر اشیاء تقسیم کر رہا تھا۔ پولیس کے مطابق اس موقع پر دس سے بارہ ہزار افراد یہ اشیاء لینے کے لیے جمع تھے۔ رواں ہفتے بدھ یا جمعرات سے ماہ رمضان کا آغاز ہونا ہے۔