سوڈان کو درپیش اقتصادی بحران کے تناطر میں 13 وزراء اور 10 گورنر تبدیل

حالیہ وزارتی تبدیلی کا سرکاری طور پر اعلان وزیراعظم بکری حسن صالح ایک پریس کانفرنس میں کریں گے

منگل 15 مئی 2018 12:50

خرطوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) سوڈان کے صدر عمر البشیر نے پیر کے روز وزارتی سطح پر تبدیلیاں کی ہیں جن میں 13 وزراء اور 10 گورنر شامل ہیں، صدر البشیر نئی وزارتی تشکیل کا اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

سوڈان کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکمراں جماعت کی قیادت کے دفتر نے صدر عمر البشیر کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس کے دوران تازہ ترین تبدیلیوں کی اجازت دی جس میں 8 وزارتیں، 5 وزراء اور صوبوں کے 10 گورنر شامل ہیں۔

سوڈانی صدر کے معاون ڈاکٹر فیصل حسن ابراہیم کے مطابق حالیہ وزارتی تبدیلی کا سرکاری طور پر اعلان وزیراعظم بکری حسن صالح ایک پریس کانفرنس میں کریں گے۔مبصرین نے توقع ظاہر کی کہ حالیہ ترمیم میں اقتصادی سیکٹر کی تمام وزارتیں شامل ہیں، اس کی وجہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور ایندھن کی قلت کے سبب سوڈان کو درپیش اقتصادی بحران ہے۔

متعلقہ عنوان :