دبئی میں افسوسناک واقعہ۔۔۔ پاکستانی خاتون کی دوران ڈکیتی عزت لوٹ لی گئی

اماراتی اور پاکستانی شخص خاتون کے گھر گھس کر اُسکی عزٹ لوٹنے کے جُرم میں گرفتار

منگل 15 مئی 2018 12:52

دبئی میں افسوسناک واقعہ۔۔۔ پاکستانی خاتون کی دوران ڈکیتی عزت لوٹ لی ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) دبئی میں ایک 24 سالہ امارتی شہری اور ایک پاکستانی غیر ملکی کو اپنی ہم وطن خاتون کے گھر گھس کر اُسکے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے جُرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق دونوں باشندے خاتون کے گھر چوری کرنے کی غرض سے گھسے تھے ۔ گزشتہ روز دبئی عدالت میں ان دونوں باشندوں کے کیس کی پہلی سنوائی تھی ۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق امارتی اور پاکستانی شہری خاتون کے گھر گھس گئے تھے اور انہوں نے خاتون کے ساتھ ساتھ چاقو کے زور پر جنسی زیادتی کرنے کے ساتھ ساتھ اُسکے گھر سے 15،970 درہم نقدی ، دو سونے کے ہار اور خاتون کے ساتھ ساتھ اُسکے باقی کے فلیٹس میں رہنے والے ساتھیوں کے 9 موبائل فونز بھی چوری کیے تھے ۔ حادثہ دبئی کے المراقبت کے علاقے میں ایک مشترکہ گھر میں 6 مئی کو ہوا تھا۔

(جاری ہے)

جس خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی تھی اُسکی عمر 34 سال تھی اور پاکستانی شہری تھی ۔ خاتون ایک فَرم میں اکاونٹس کے ڈیپارٹمنٹ میں کام کرتی تھی ۔ خاتون نے بتایا کہ وہ جس فلیٹ میں رہ رہی تھی اُسکے ساتھ والے کمرے میں ایک شادی شدہ جوڑا رہائش پذیر تھا لیکن وہ کسی سے بات چیت نہیں کرتی تھی اور اپنے کمرے میں اکیلی رہتی تھی ۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ 6 مئی کے روز رات کے ڈیڑھ بجے دو لوگ اُسکے کمرے میں گھسے اور چاقو سے ڈرا دھمکا کر اُسکے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے ساتھ ساتھ اُسکے کمرے میں موجود تمام قیمیتی اشیاء چرا کر فرار ہو گئے ۔

خاتون کے ساتھ والے کمرے میں رہائش پذیر 21 سالہ پاکستانی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ اپنے کمرے میں موجود تھی جب یہ واقع پیش آیا ۔ عدالت نے تمام لوگوں کے بیانات ریکارڈ کروا لیے ہیں ۔ تاہم عدالت نے کیس کا کوئی فیصلہ نہیں سنایا ۔ عدالت میں اماراتی شخص نے زیادتی کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے پاکستانی ساتھی کے ہمراہ چوری کی غرض سے گھر میں گھسے تھے، لیکن اس نے خاتون کے ساتھ ریپ نہیں کیا، بلکہ زیادتی کرنے والا شخص پاکستانی ہے۔ کیس کا فیصلہ اگلی سنوائی تک ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ کیس کی اگلی سنوائی 17 جولائی کو ہو گی ۔