مہاجر قومی موومنٹ مہاجروں کی واحد نمائندہ جماعت ہے، منصور بھائی

آفاق احمد نے ہمیشہ مہاجروں کے لئے جدو جہد کی وہ آج بھی اسی عزم اور حوصلے کے ساتھ جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہیں، رہنمامہاجرقومی موومنٹ

منگل مئی 13:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) مہاجر قومی موومنٹ مہاجروں کی واحد نمائندہ جماعت ہے آفاق احمد نے ہمیشہ مہاجروں کے لئے جدو جہد کی آج بھی اسی عزم اور حوصلے کے ساتھجدو جہد جاری رکھے ہوئے ہیںیہ بات مہاجر قومی موومنٹ گلستان جوہر کے رکن منصور بھائی نے چیئرمین آفاق احمد کے گلستان جوہر بلاک 18 میں لگائے گئے کیمپ کے دورے پر کہی اس موقع پر گلستان جوہرکے کارکنان اور دیگر ذمہ داروں نے چیئرمین آفاق احمد کا شاندار استقبال کرتے ہوئے انہیں خوش آمد ید کہااس موقع پر منصور بھائی نے چیئرمین آفاق احمد سے کہا کہ وہ مہاجر قومی موومنٹ میں پرانے اور مخلص اور اچھے کردار کے حامل ساتھیوں کوآگے لائیں جو کل بھی ان کے ساتھ تھے اورآج بھی مہاجرقومی موومنٹ میں ان کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ مہاجروں کو اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھنا چاہئے تا کہ کوئی بھی دشمن مہاجرنظریہ کو نقصا ن نہ پہنچا سکے منصور بھائی نے کہا کہ مہاجر قوم پاکستان کے قیام سے لے کر آج تک لا وزال قربانیاں دیتی آرہی ہے جس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی چونکہ مہاجر ایک مخلص اور وفادارقوم ہے اسے اپنے ملک سے بھی پیار ہے اور اپنی قوم سے بھی اس لئے اس کی بہتری اور کامیابی کے لئے سب کو ملکر کام کرنا چاہئے

متعلقہ عنوان :