ایس ای سی پی نے لمیٹڈ لائبلیٹی پارٹنرشپ ریگولیشنز 2018جاری کردیں

محدود پیمانے کی کاروباری خدمات کیلئے آسان ریگولیٹری فریم ورک فراہم

منگل 15 مئی 2018 13:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی)نے لمیٹڈ لائبلیٹی پارٹنر شپ ایکٹ 2017 کے تحت شراکتِ محدود ذمہ داری(لمیٹڈ لائبلیٹی پارٹنر شپ)ریگولیشنز 2018جاری کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

لمیٹڈ لائبلیٹی پارٹنرشپ کا قانون چھوٹے اور محدود پیمانے پر کیے جانے والے کاروبار جو کہ زیادہ تر مختلف خدمات کی فراہمی سے متعلق ہوتے ہیں کو ریگولیٹ اور رجسٹر کرنے کیلئے ایک با قاعدہ مگر آسان ریگولیٹری فریم ورک فراہم کرتا ہے ، یہ قانون سرمایہ کاروں کو روایتی کاروباری شراکت داری کی آسانی کے ساتھ محدود ذمہ داری کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے جس سے پیشہ ور ماہرین، نئے کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند سرمایہ کار اور اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز فائدہ اٹھا سکتی ہیں، کاروبار کی رجسٹریشن کا یہ قانونی اسٹرکچر دنیا کے بیشتر ملکوں میں موجود ہے ، لمیٹڈ لائبلیٹی پارٹنرشپ کے ریگولیشنز میں اس قانون کے تحت کاروبار کی رجسٹریشن کے طریقہ کار، شراکت داری کرنے والے افراد کی اہلیت ، کمپنی کے اکائونٹ اور آڈٹ کی ضروریات اور تقاضوں کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔