آٹو مکینکا برمنگھم نمائش کا آغاز 5جون سے برطانیہ میں ہوگا

منگل مئی 13:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) برطانیہ میں 5جون سے شروع ہونیوالی آٹو پارٹس و ایسیسریز کی عالمی نمائش آٹو مکینکا برمنگھم میں پاکستان سے ایک کمپنی ڈارسن انجینئرنگ شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

آٹو مکینکا برمنگھم برطانیہ کی سب سے بڑی آٹو نمائش ہے ، یہ نمائش آٹو ورکشاپ، آٹو ریٹیلر اور ڈیلرز کو ایک جگہ پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے ،3روزہ نمائش میں500 سے زائد کمپنیاں شرکت کریں گی جن میں تقریبا 150 نئی کمپنیاں شامل ہیں ،ڈارسن انڈسٹریز پاکستان میں انڈسٹریل ربڑ بنانے والی بڑی کمپنی ہے جو کہ دوسری مرتبہ اس نمائش میں حصہ لے رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :