Live Updates

میاں نواز شریف کو اس طرح کا بیان دینے کی ضرورت کیا تھی ،ْشاہ محمود قریشی

اگر بیان غلط اندازمیں پیش کیاگیاتوشہباز شریف، چودھری نثاروضاحتیں کیوں دیرہے ہیں ،ْ قومی اسمبلی میں اظہار خیال نواز شریف خود پریس کانفرنس کرکے قوم سے معافی مانگیں ،ْفی نہیں مانگتے تو ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے ،ْ رہنما پی ٹی آئی

منگل 15 مئی 2018 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین نما شاہ محمود قریشی نے نواز شریف کے حالیہ متنازع بیان پر کہاہے کہ میاں نواز شریف کو اس طرح کا بیان دینے کی ضرورت کیا تھی قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں اس میں غلط کیا ہے ،ْ نوازشریف بتائیں اس بیان کی ضرورت کیا تھی اور اگر بیان غلط اندازمیں پیش کیاگیاتوشہباز شریف، چودھری نثاروضاحتیں کیوں دیرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے اس بیان کو اتنا اچھالا اور نوبت یہاں تک پہنچی کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانا پڑا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج بھارت امریکا کا بہترین اتحادی ہے اس لیے ہمارا بیانیہ مسترد کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف خود پریس کانفرنس کرکے قوم سے معافی مانگیں، اگرمعافی نہیں مانگتے تو ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نوازشریف پاکستان کو بدنام کرنیکا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہے ،ْنواز شریف کا موقف پاکستان کے خلاف ہے، وزیراعظم ایوان کوبتائیں وہ پاکستان کیساتھ ہیں یانواز شریف کے بیانیے کیساتھ ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سندھ اسمبلی میں متفقہ طور پر مذمتی قرارداد پیش کی گئی، مولانافضل الرحمان نے بھی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاہک نوازشریف نے اپنے وزیراعظم کے اعلامیے کو مسترد کیا ہے ،ْ اعلامیہ مسترد ہونے پر وزیراعظم کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں انہوں نے کیا غلط کہا ،ْان کے بیان سے ملکی مفادات کو کیا نقصان پہنچا ،ْبتایا جائے خصوصی طیارہ بھیج کر صحافی کو بلانے کی ضرورت کیا تھی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات