Live Updates

نوازشریف کی ریاست اوراداروں کے ساتھ ہمدردی نہیں ،ْفواد چوہدری

ملک کو اس نہج پر پہنچانے کے ذمہ دار نوازشریف ہیں ،ْوہ کسی طریقے سے پاناما کے فیصلے کو روکنا چاہتے ہیں ،ْ گفتگو

منگل 15 مئی 2018 13:20

نوازشریف کی ریاست اوراداروں کے ساتھ ہمدردی نہیں ،ْفواد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف کی ریاست اوراداروں کے ساتھ ہمدردی نہیںنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نوازشریف کی ریاست اوراداروں کے ساتھ ہمدردی نہیں، ملک کو اس نہج پر پہنچانے کے ذمہ دار نوازشریف ہیں ،ْوہ کسی طریقے سے پاناما کے فیصلے کو روکنا چاہتے ہیں، نوازشریف اس وقت تمام معاملات میں اپنے آپ کو بچانے کے لیے سارا ڈرامہ رچا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نواز شریف پاکستان کو دہشتگرد ملک قرار دلانے کی کوشش کر رہے ہیں ،ْوہ قومی اداروں کے خلاف عالمی سازش کے حصہ دار اور بھارتی پروپیگنڈے کے گواہ کے طور پر سامنے آئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان نے نواز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف وزیراعظم رہے تب انھیں یاد نہیں آیا کہ کمیشن بننا چاہیے جب پاناما کیس آخری مراحل میں داخل ہے تو کمیشن یاد آ گیا۔ فواد چوہدری نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی اور اسحاق ڈار نے پاکستان کا جو حشر کیا وہ سب کے سامنے ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات