کینجھر جھیل کی سطح میں کمی، کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ،ْپانی کی بدترین قلت پیدا ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا

ٹھٹھہ سمیت پانچ تعلقوں میں پینے کے پانی کی بدترین قلت ہوگئی ہے اور فصلیں سوکھنے لگیں

منگل 15 مئی 2018 13:20

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) کینجھر جھیل میں پانی کی سطح خطرناک حد تک گرجانے کے باعث جھیل سے نکلنے والی تمام نہروں کو بند کردیا گیا ہے، جس کے باعث کراچی والوں کیلئے پانی کی بدترین قلت پیدا ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔دوسری جانب ٹھٹھہ سمیت پانچ تعلقوں میں پینے کے پانی کی بدترین قلت ہوگئی ہے اور فصلیں سوکھنے لگی ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ 20 دنوں میں پانی کی سطح 3 فٹ سے زائد گرنے سے جھیل کی سطح ڈیڈ لیول کے قریب پہنچ گئی ہے۔محکمہ آبپاشی کے ذرائع کے مطابق کینجھر جھیل سے کراچی کو روزانہ 1200 کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے تاہم جھیل میں پانی کی موجودہ سطح 54 فٹ سے کم ہوکر 46 فٹ پر پہنچ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اگر جھیل میں فوری طور پر پانی نہیں چھوڑا گیا تو 44 فٹ کی سطح پر پہنچتے ہی کراچی کو پانی کی فراہمی بند ہونے کا خطرہ ہے۔

متعلقہ عنوان :