نواز شریف کرپشن میں سزا یافتہ ہونے سے قبل عالمی سپورٹ لینا چاہتے ہیں ،ْشیخ رشید احمد

وزیراعظم کے خلاف ایل این جی کا کیس 8،10 دن میں کھلنے والا ہے ،ْ سربراہ عوامی مسلم لیگ

منگل 15 مئی 2018 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کرپشن میں سزا یافتہ ہونے سے قبل عالمی سپورٹ لینا چاہتے ہیں، یہ سب کرپٹ ٹولہ ہے جسے نکال باہر کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کے خلاف ایل این جی کا کیس 8،10 دن میں کھلنے والا ہے، اب یہ کہیں گے کہ سارے کیس ہمارے خلاف کھل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف غیر ملکیوں کے آلہ کار بن چکے ہیں۔