بھارتی وزیراعظم نیندر مودی غیر رسمی سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے 21مئی کو روس کا دورہ کریں گے

منگل 15 مئی 2018 13:20

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) بھارتی وزیراعظم نیندر مودی غیر رسمی سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئی21 مئی کو روس کا دورہ کریں گے۔ بھارتی وزیراعظم کو روس کے دورے کی دعوت صدر ولادی میر پیوٹن نے دی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کے رہنمائوں کی ملاقات روس کے شہر سوچی میں ہوگی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روس اور بھارت کے رہنما باہمی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس سال مارچ میں روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کی چوتھی دفعہ صدارتی انتخابات میںکامیابی کے بعد بھارتی وزیراعظم کا روس کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارت اور روس طویل عرصے سے سٹریجیک پارٹنر ہیں اور روس ماضی میں بھارت کو دفاعی سازو سامان فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک رہا ہے اور اب یہ کردار امریکا اور اسرائیل نے سنبھال لیا ہے۔