وزیراعظم کراچی کے مسائل کا نوٹس لیں

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین کا قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال

منگل 15 مئی 2018 13:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین نے وزیراعظم سے کراچی کے مسائل پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر شیخ صلاح الدین نے کہا کہ ہم نے کٹوتی کی تحاریک جمع کرائی ہیں کیونکہ حکومت کراچی کے مسائل پر ہم سے بات کرنے پر تیار ہی نہیں ہے، وزیراعظم اس معاملے کا نوٹس لیں۔