اسرائیل کو طاقت کا غیر ضروری استعمال نہیں کرنا چاہیے، فیڈریکاموگیرینی

منگل مئی 13:50

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) یورپی یونین نے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں سے پرامن رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگیرینی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کو غیر ضروری طاقت کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دوسری جانب حماس کو بھی یہ یقینی بنانا چاہیے کہ ان کے احتجاج میں اشتعال انگیزی نہ ہو۔ ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے بھی مشرق وسطی تنازعے کے فریقین سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔