جرمنی میں جعلی شادیاں کرانے والے گروہ کے خلاف کارروائی، 3 افراد گرفتار

منگل مئی 13:50

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) جرمن پولیس نے دارالحکومت برلن میں انسانی تجارت میں مبینہ طور پر ملوث افراد کے خلاف چھاپے مارے گئے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس دوران بیس فلیٹوں کی تلاشی لی گئی اور تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ بیان کے مطابق شبہ ہے کہ یہ افراد ویتنام سے تعلق رکھنے والے پناہ گزینوں کی جعلی شادیاں کرواتے تھے۔ پولیس کے مطابق جرمن ویتنامی یہ گروہ 10 افراد پر مشتمل ہے۔ گرفتار شدگان میں 2 ویتنامی مرد اور ایک جرمن خاتون شامل ہے۔ اس دوران جعلی کاغذات بھی تحویل میں لئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :