اٹلی میں حکومت سازی کا عمل مزید تاخیر کا شکار ہوگیا

منگل 15 مئی 2018 13:50

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) اٹلی میں حکومت سازی کا عمل مزید تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق عوامیت پسند فائیو سٹار تحریک اور انتہائی دائیں بازو کے حلقوں نے اعلان کیا ہے کہ کچھ اہم نکات ابھی طے نہیں پائے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل دونوں جماعتوں کے سربراہوں نے صدر سرجیو ماتاریلا سے ملاقات کی تھی۔ اٹلی میں ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ سربراہ حکومت کون بننے گا۔ اٹلی میں چار مارچ کو پارلیمانی انتخابات ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :