کویت، ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ 2021ء تک ملتوی

منگل مئی 13:50

کویت سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) کویت میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ 2021ء تک ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ منتخب اشیاء پر ٹیکس کے نفاذ کی منظوری دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کویتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بجٹ کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا کہ وزارت خزانہ نے فیصلہ کیا ہے کہ تمباکو نوشی، سافٹ اور انرجی ڈرنکس پر ٹیکس نافذ کیا جائے گا۔کمیٹی کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال میں ملکی آمدنی 15ارب دینار ہوگی جس میں سے 13ارب دینار تیل کی آمدنی پر مشتمل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :