خرطوم میں نائیجریا کے قونصلر کی قاتل گرفتار

منگل مئی 13:50

خرطوم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) سوڈان کی پولیس نے دارالحکومت خرطوم میں نائیجریا کے قونصلر کے قتل کی گتھی سلجھادی۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث غیر ملکی خاتون کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق وہ مقتول کی گہری دوست تھی۔ ملزمہ کے قبضے سے مسروقہ رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ خاتون نے قونصلر کے سر پر دھاردار آلے سے حملہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :