نواز شریف کو کسی سے محب وطن ہونے کے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں، چوہدری جعفر اقبال

منگل مئی 14:00

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) وزیر مملکت میری ٹائم افیئرز چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ قومی ادارے ملکی مفادات کو اہمیت دیں۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے جس طرح کا بیان دیا ہے ماضی میں اس طرح کا بیان جنرل (ر) شجاع پاشا‘ جنرل (ر) درانی نے بھی دیا ہے اس پر کسی نے اعتراض نہیں کیا۔

سب نے دیکھا ہے کہ بونیر کے جلسے میں سب نواز شریف کے ساتھ کھڑے تھے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ نواز شریف کو کسی سے محب وطن ہونے کے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے امریکی اتاشی کرنل جوزف کے حوالے سے کہا کہ تمام ممالک سفارتی معاہدوں کے پابند ہیں اور کرنل جوزف کے مقدمے میں بھی سفارتی معاہدوں پر عمل کیا گیا ہے۔