بھارتی میڈیا نواز شریف کے بیان کو حقائق کے برعکس پروپیگنڈے کے طور پر چلا رہا ہے، قومی میڈیا حقائق کو مدنظر رکھے، میاں جاوید لطیف

منگل 15 مئی 2018 14:00

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا نواز شریف کے بیان کو حقائق کے برعکس پروپیگنڈے کے طور پر چلا رہا ہے جبکہ قومی میڈیا حقائق کو مدنظر رکھے۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ صرف نواز شریف کی سیاست کا ہے اگر یہ کوئی اور بات کرتا تو نوٹس بھی نہ لیا جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا نواز شریف کے بیان کو حقائق کے برعکس پروپیگنڈہ کے طور پر چلا رہا ہے جبکہ پاکستانی میڈیا حقائق کو دیکھ کر بات کرے۔