سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان میں ایسا کچھ نہیں جس پر واویلا کیا جارہا ہے، میاں عبدالمنان

منگل 15 مئی 2018 14:00

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں عبدالمنان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان میں ایسا کچھ نہیں جس پر واویلا کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کی تقدیر بدلی ہے‘ ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلائی اور توانائی بحران کے حل کے لئے ملک میں ہنگامی بنیادوں پر توانائی کے منصوبے شروع کئے جس کی وجہ سے آج ملک میں لوڈشیڈنگ ختم ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیے ۔