تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ میںمزید تاخیر ملکی مفادات کے خلاف ہے ‘ افتخار بشیر

ملک میں گیس بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے موسم سرما میں گیس کی لوڈ شیڈنگ سے صنعتی شعبہ متاثر ہوتا ہے تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ پر فوری کام کا آغاز کیا جائے تاکہ صنعتی شعبہ کو وافر گیس مہیا ہوسکے ‘ صدرگرائنڈنگ ملز ایسویسی ایشن

منگل 15 مئی 2018 14:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور انڈیا(تاپی ) پر مشتمل56انچ قطر کی780 کلومیٹر گیس پائپ لائن منصوبہ کے افتتاح مزید کچھ ماہ کیلئے ملتوی کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ میں مزید تاخیر ملکی مفادات کے خلاف ہے اس منصوبہ پر کام کا آغاز رواں برس فروری یا مارچ میں ہونا تھا لیکن حکومتی مدت ختم ہونے کی بناء پر اس منصوبے میں تاخیر کردی گئی ہے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ ملک میں گیس کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ بھی پابندیوں کے باعث التواء کا شکار ہے جبکہ سی پیک کے تناظر میں نئے انڈسٹریل زونز کے قیام اور ملک بھر میں نئی انڈسٹریز کے باعث صنعتی شعبہ میں گیس کی ضروریات بڑھتی جارہی ہے ۔

افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ ملک میں گی بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے ہر سال موسم سرما میں گیس کی لوڈ شیڈنگ سے صنعتیں بند اور صنعتی شعبہ متاثر ہوتا ہے۔اس لیے تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ پر فوری کام کا آغاز کیا جائے تاکہ صنعتی شعبہ کو اس کی ضروریات کے مطابق وافر گیس مہیا ہوسکی اس سے صنعتی ترقی کرے گا اور ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔